اردو زبان میں کمپیوٹر اور آی ٹی کے موضوع پر پرنٹڈ کتابوں کی تو ایک قلیل سی تعداد نظر آتی ھے۔ لیکن انٹرنیٹ پر ابھی تک کوی پیش رفت نہیں ھے۔ کبھی کبھا ر ایک آدھا مضمون مل جاتا ھے ۔ وہ بھی ٹوٹا پھوٹا سا ۔ایسے لگتا ھے جیسے اردو زبان پر ٹیکنیکل خاص طور پر ای ٹی کے شعبے میں ویرانی سی چھای ھو ۔ بے شک اردو بولنے اور سمجنے والے کمپیوٹر اور آی ٹی ماہرین کی ایک بہت بڑی تعداد ھے صرف ان سے درخواست کرنے کی ضرورت ہےکہ براہ کرم اپنی تمام تر مصروفیات سےوقت نکال کر اپنی زبان کو اہمیت دیں اور تھوڑا بہت اردو زبان میں ٹیکنیکل مواد کو انٹرنیٹ پر متعارف کروانے کی کوشش کریں۔