کمپیوٹر بایوس ایک خاص سافٹ ویر ھے جو بنیادی ھارڈ ویر کمپو نینٹس کو آپریٹنگ سسٹم سے متعارف کرواتا ھے۔ اس کوعام طور پر ایک قسم کی روم چپ یا فلیش میموری میں محفوظ کیا جاتا ھے۔ بایوس ویسے تو بہت سارے کام کرتی ھے لیکن میں سمجھتا ھوں کھ اسکا سب سے اھم کام آپریٹنگ سسٹم کو لوڈ کرنا ھے۔
جب ھم کمپیوٹر آن کرتے ھیںتو پروسیسر کو کم از کم کسی ایک ھدایت کو پروسیس کرنے کی ضرورت ھوتی ھے جو کہ فوری طور پر آپریٹنگ سسٹم سے حاصل نہیں کی جا سکتی۔ یہ پہلا کام بایوس کرتی ھے کمپیوٹر سٹارٹ ھو جانے کے بعد بایوس جو ابتد ای مراحل طے کرتی ھے ان کی تفصیل اس طرح سے ھے۔
سب سے پہلا مرحلہ پوسٹ کا ھے ۔ پاور آن سیلف ٹیسٹ کے دوران کمپیوٹر کا بنیادی ھارڈ ویر چیک کیا جاتا ھے جیسے کی بورڈ، میموری، ھارڈ ڈسک ۔ اس کے علاوہ مدر بورڈ پر موجود مختلف قسم کی چپس اور کارڈز کی ایکٹیویشن،سیریل اور پیرالل پورٹس کی جانچ، اور ھارڈ ڈسک کی مکمل معلومات اور سی موس چپ میں محفوظ ساری تفصیلی معلومات کو پڑھنے کے بعد یہ دیکھنا کہ کون سا میڈیا بوٹ ایبل ھے اورممکنہ بوٹ میڈیا کی ترتیب بنانے میں یوزر کو آپشن دینا بھی بایوس کا کام ھی ھے۔حتی کہ پاور مینیجمینٹ اورڈسپلے سیٹنگ جیسے کام بھی بے چاری اکیلی بایوس کو ھی کرنے پڑھتے ھیں۔
بہت سارے سٹوڈنٹ اور کمپوٹر ھارڈ ویر میں دلچسپی رکھنے والے لوگ بایوس اور سی موس کے فرق کو سمجھنے میں غیر مطمعن نظر آتے ھیں۔ سادہ ترین الفاظ میں آپ یوں کہ سکتے ہیں کہ بایوس ایک چھوٹا سا سافٹ ویر ھے اور سی موس ایک سیدھی سادھی ھارڈ ویر مایکرو چپ۔
یاد رھے کہ چھوٹا سا سافٹ ویر اور سیدھی سادھی مایکرو چپ آ پ کو سمجھانے کے لیے کہہ دیا ھے ورنہ عملی طور پر یہ اتنی بھی چھوٹی اور سیدھی سادھی نہیں ھیں۔

No comments:
Post a Comment