Saturday, October 30, 2010

بایوس ماسٹر پاسورڈز BIOS Master Passwords

کیا آپ اپنے کمپیوٹر کی بایوس پر پاسورڈ لگا کر بھول گیے ہیں؟ یہاں میں مختلف کمپنیوں کی بایوس کے ماسٹر پاسورڈ قاریین کی نظر کروں گا۔ یاد رھے کہ یہ تمام کمپیوٹرز اور ھر قسم کی بایوس پر کامیابی سے نہیں چلیں گے۔ مختلف کمپنیوں کے جدید لیپ ٹاپ  اور ڈیسک ٹا پ کے پاسورڈ کو ختم کرنے کے لیے خاص قسم کی تکنیک کی ضرورت ھوتی ھے۔ اس سے متعلقہ تمام خدمات ہماری ویب سایٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

ماسٹر پاسورڈز کی ایک لمبی فہرست یہاں شامل کی جا رہی ھے ہم امید کرتے ھیں کہ یہ معلومات آپ کے لیے مفید ثابت ھوں گی۔


AWARD BIOS
 01322222
 bios
 lkw peter
 1EAAh
 BIOS
 lkwpeter
 256256
 biostar
 PASSWORD
 589589
 biosstar
 SER
 589721
 CONCAT
 setup
 ?award
 CONDO
 SKY_FOX
 admin
 condo
 SWITCHES_SW
 alfarome
 djonet
 Sxyz
 aLLy
 efmukl
 SZYX
 aPAf
 g6PJ
 t0ch88
 award
 h6BB
 t0ch20x
 award_?
 HELGA-S
 ttptha
 award.sw
 HEWITT RAND
 TTPTHA
 AWARD SW
 HLT
 TzqF
 AWARD_SW
 j09F
 wodj
 AWARD_PW
 j256
 ZAAADA
 award_ps
 j262
 zbaaaca
 AWARD?SW
 j322
 zjaaadc
 awkward
 j64
 zjaaade


AMI PASSWORDS

 ami
 amiami
 CMOSPWD
 amidecod
 AMI.KEY
 KILLCMOS
 amipswd
 AMISETUP
 589589
 AMIPSWD
 AMI?SW
 ami.kez
 AMI
 AMI!SW
 ami°
 A.M.I.
 AMI_SW
 helgasss
 aammii
 bios310
 HEWITT RAND
 AMI~
 BIOSPASS



Others
Compaq:compaq
Concord: last
CTX International: CTX_123
CyberMax: Congress
Daytek+Daewoo:Daytec/Daewuu
DELL: DELL
Digital Equipment: komprie
Enox: xo11nE
Epox: central
Freetech: Posterie
HP Vectra Serie: hewlpack
IBM: IBM / MBIUO / sertafu
IBMAptiva: press both mousekeys
Iwill: iwill
Jet Way: spoom1
Joss Techn.: 57gbz6 / Technolgi
MachSpeed: sp99dd
Magic-Pro: prost
Megastar: Star
Micron: sldkj754 / xyzall
Micronics: dn_04rjc
M Technology: mMmM
Nimble: xdfk9874t3
Packard Bell: Bell9
QDI: QDI
Quantex: teX1 / xljlbj
Research: Col2ogro2
Shuttle: Spacve
Siemens Nixdorf: SKY_FOX
Speedeasy: lesarot1
SuperMicro: ksdjfg934t
Tiny: Tiny
TMC: BIGO
Toshiba:24Banc81/Toshiba/toshy99
ToshibaLaptops: press left Shiftkey


مدر بورڈ پر موجود  سی موس بیٹری کو باہر نکال کر پاسورڈ سے جان چھڑوانے کے علاوہ اور طریقے آپ کو کسی اگلی پوسٹ میں بتاوں گا۔

Thursday, October 28, 2010

بایوس ایک تعارف An introduction to the BIOS

کمپیوٹر بایوس ایک خاص سافٹ ویر ھے جو بنیادی ھارڈ ویر کمپو نینٹس کو آپریٹنگ سسٹم سے متعارف کرواتا ھے۔ اس کوعام طور پر ایک قسم کی روم چپ یا فلیش میموری میں محفوظ کیا جاتا ھے۔ بایوس ویسے تو بہت سارے کام کرتی ھے لیکن میں سمجھتا ھوں کھ اسکا سب سے اھم کام آپریٹنگ سسٹم کو لوڈ کرنا ھے۔

جب ھم کمپیوٹر آن کرتے ھیںتو پروسیسر کو کم از کم کسی ایک ھدایت کو پروسیس کرنے کی ضرورت ھوتی ھے جو کہ فوری طور پر آپریٹنگ سسٹم سے حاصل نہیں کی جا سکتی۔ یہ پہلا کام بایوس کرتی ھے کمپیوٹر سٹارٹ ھو جانے کے بعد بایوس جو  ابتد ای مراحل طے کرتی ھے ان کی تفصیل اس طرح سے ھے۔
سب سے پہلا مرحلہ پوسٹ کا ھے ۔ پاور آن سیلف ٹیسٹ کے دوران کمپیوٹر کا بنیادی ھارڈ ویر چیک کیا جاتا ھے جیسے کی بورڈ، میموری، ھارڈ ڈسک ۔ اس کے علاوہ مدر بورڈ پر موجود مختلف قسم کی چپس اور کارڈز کی ایکٹیویشن،سیریل اور پیرالل پورٹس کی جانچ، اور ھارڈ ڈسک کی مکمل معلومات اور سی موس چپ میں محفوظ ساری تفصیلی معلومات کو پڑھنے کے بعد یہ دیکھنا کہ کون سا میڈیا بوٹ ایبل ھے اورممکنہ بوٹ میڈیا کی ترتیب بنانے میں یوزر کو آپشن دینا بھی بایوس کا کام ھی ھے۔حتی کہ پاور مینیجمینٹ اورڈسپلے سیٹنگ جیسے کام بھی بے چاری اکیلی بایوس کو ھی کرنے پڑھتے ھیں۔
بہت سارے سٹوڈنٹ اور کمپوٹر ھارڈ ویر میں دلچسپی رکھنے والے لوگ بایوس اور سی موس کے فرق کو سمجھنے میں غیر مطمعن نظر آتے ھیں۔ سادہ ترین الفاظ میں آپ یوں کہ سکتے ہیں کہ بایوس ایک چھوٹا سا سافٹ ویر ھے اور سی موس ایک سیدھی سادھی ھارڈ ویر مایکرو چپ۔
یاد رھے کہ چھوٹا سا سافٹ ویر اور سیدھی سادھی مایکرو چپ آ پ کو سمجھانے کے لیے کہہ دیا ھے ورنہ عملی طور پر یہ اتنی بھی چھوٹی اور سیدھی سادھی نہیں ھیں۔

Wednesday, October 27, 2010

فشنگ Phishing Hacking technique

ہیکنگ جیسے حساس موضوع پر لکھنے سے پہلے پڑھنے والوں سے ہماری گزارش ہے کہ  ہم یہ معلومات صرف اور صرف تعلیمی اور ہیکنگ سے بچنے جیسے مقاصد کے لیے شایع کرتے ہیں۔ ہم اس کے کسی قسم کے غلط استعمال کی ذمہ داری قبول نہیں کرتے اور اس کے نا جایز اور مجرمانہ استعمال کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔

آج جس موضوع پر معلومات سے آپ کو آگاہ کریں گے اس کو فشنگ کہتے ہیں۔ فشنگ ہیکنگ کی دنیا میں ایک ایسی تکنیک ہے جس کے ذریعے ہیکرز آپ کی حساس معلومات کو خود آپ سے ھی اپنے آن لاین فولڈرز میں ارسال کرواتا ہے۔ ہے نا مزے کی بات کہ آپ خود ھی کسی کو اپنا آی۔ڈی اور پاسورڈ بھیج رہے ہیں اور آپ کو پتا تک نہیں۔ جی ایسے ھو رھا ھے۔  اپنے ای میل اور ھر طرح کے  آن لاین اکاونٹس کو صرف اور صرف اپنے متعلقہ نیٹ ورک کی ویب سایٹ سے ھی ایکسس کریں۔

فشنگ کے ذریعے ہیک کرنے والا آپ کو ای۔میل بھجے گا جس میں آپ کی کسی ممکنہ کمزوری کو استعمال کرنے کی کوشش کرے گا جیسے کسی پرکشش جاب کی آفر، آن لاین لاٹری، بنک اکاونٹ اپ ڈیٹ،مفت خدمات فراہم کرنے والی کسی کمپنی کی طرف سے کوی خاص آفر اور سیکس سے متعلقہ بات ہو سکتی ہے بہت معزرت کے ساتہ یہ کہتا چلوں کہ بین الاقوامی اعداو شمار کے مطابق ہمارے پاکستانی جیالے سیکس سرچ میں پیش پیش ہیں۔ گویا کہ یہ ہمارا قومی کھیل ہو۔ ایسی ھی کسی ای میل میں ہیکر کے بناے ہوے جال کے لنکس ہو سکتے ہیں۔ ہیکر آپ کو ان لنکس میں سے کسی کو کلک کرنے کو کہے گا اور وہ لنک آپ کو اسکی سایٹ پر لے جاے گا۔ مثال کے طور پر ھیکر آپ کا گوگل کا ای میل ھیک کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وہ آب کے کسی ای میل میں آپ کو میل بھیجے گا جس میں وہ ھی لنک ھو گا جس کا ذکر ابھی ہوا ہے ۔ لنک کو کلک کرتے ھی آپ گوگل کے لوگ ان پیج  پر پہنچ جایں گے۔ لیکن یہ دراصل گوگل کا پیج نہیں ھو گا۔یہ ھیکر صاحب کا بنایا ہوا بالکل گوگل کے ای میل لوگ ان پیج کی طرح ھو گا ۔اسی وقت اگر آپ براوزر کی ایڈریس بار میں غور سے دیکھں گے تو آپ کو ھیکر کے فراڈ ڈومین کا نام  بھی معلوم ھو جاے گا۔ جب آپ اس پیج کے ذریعے اپنے گوگل اکاونٹ کو ایکسس کرنے کی کوشش کریںگے تو اپ کا یوزر نیم اور پاسورڈ ھیکر کے کسی ان لاین ھو سٹڈ فولڈر میں منتقل ھو جاے گا۔ اور آب حیران ھو کے تھوڑی دیر انتظار کریں گے اور سوچیں گے کہ پتا نہیں لوگ ان کیوں نہیں ھو رھا۔ آپ کو کیا پتا کہ آپ خود ھی اپنی معلومات اپنے ھیکر بھای کو سونپ چکے ہیں۔  

ہم سب جانتے ہیں کہ ھمارے ای۔میلز میں روزانہ بن بلاے مہمان کی طرح بہت ساری ایسی میلز ہوتی ہیں جن کے بارے میں
ہمیں گمان تک نہیں ھوتا۔ یاد رہے کہ یہ خطرناک ہو سکتی ھیں ۔ کبھی کسی ایسے لنک کو کلک نہ کریں جس کے بارے میں آپ کو پتا نہیں ھے۔ یا ایسی ای میل نہ کھولیں جو بن بلاے نازل ھوی ھو اور اپ کو اس کا پتا نہ ھو۔ اپنے حساس آن لاین اکاونٹس کو صرف اپنے سروس پرو وایڈر کی ویب سایٹ سے ہی ایکسس کریں۔ کسی کے ساتھ اپنا پاسورڈ شیر نہ کریں۔ آپ کے بنک کبھی بھی آپ سے پاسورڈ نہیں پوچھتے۔ اگر کوی آپ سے ای میل یا فون پر آپ کے بنک کی طرف سے پاسورڈ
پوچھتا ہے تو اسی وقت اپنے بنک کو اس کی اطلاع دیں۔

اپنے پاسورڈ تبدیل کرتے رہیں۔ انٹی وایرس سافٹ ویر کو ہمیشہ فعال اور اپ ڈیٹ رکھیں۔ پبلک کمپیوٹر کو استعمال کرتے وقت پاسورڈ محفوظ نہ کریں۔ اور کام ختم کرنے کے بعد لوگ آف کرنا مت بھولیں۔ پاسورڈ کہیں لکھنے سے گریز کریں کوشش کریں کہ آپ کے پاسورڈ آپ کو یاد رھیں۔
ہم امید کرتے ہیں کہ اس پوسٹ سے آپ مستفید ھوے ھوں گے۔ آپ کی آراء ھمیں زیادہ بہتر کام کرنے میں مدد کریں گی۔

Tuesday, October 26, 2010

Microsoft windows 8 دو سال کے بعد

ونڈوز وسٹا اور ۷ کی مشکلیں آسان ہوتی نظر نہیں آتیں اور مایکرو سافٹ بیٹھی ہے سوچنے اگلے آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں۔ سنا ہے کہ کمپنی پر ونڈوز ۸ کا بھوت سوار ہو گیا ہے۔ سی ۔نیٹ والوں نے کہیں ڈچ بلاگ سے مایکرو سافٹ کی یہ بات سن لی ہے جس میں ونڈو کے اگلے ورژن کی تیاری کی باتیں ہو رہی تھیں۔ مایکروسافٹ کے چند نمایندوں کے مطابق اس کام میں دو سال کا عرصہ لگے گا۔ جبکہ ونڈوز ۷ کا پہلا اپ ڈیٹ رواں سال کے جون میں ریلیز ھوا تھا۔اور مایکروسافٹ کے مطابق ونڈوز ۷ کا سروس پیک اگلے سال کے وسط تک متوقع ہے۔ کمپنی کے سی۔ ای ۔او۔ سمیت بہت سارے سینیر لوگ ونڈوز کے مستقبل کے بارے میں بات کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ مایکرو سافٹ کی جس ڈچ ویب سایٹ پر یہ معلومات شایع ہوی ھے اب اس سے ہٹایا جا رہا ہے۔ ادھر انٹرنیٹ ایکسپلورر ۹ کے بارے میں جو کارنامہ سر انجام دیا جانے والا ھے کہ یہ براوزر اکس۔پی کو سپوٹ نیہں کرے گا۔ کیا عظیم کسٹمر سروس پیش کی جا رھی ہے۔ انٹرنیٹ پر بعض لوگوں نے تو یہاں تک کہ دیا ھے کہ ہم تو لینیکس اور فایرفوکس استعمال کریں گے اور مایکرو سافٹ کو کہیں گے اللہ حافظ۔

اردو سروسز

بسم اللہ الرحمن الرحیم


ہم پچھلے چند سالوں سے سافٹ ویر، نیٹ ورکس، کمیونیکیشن، اور آی۔ ٹی سے متعلقہ خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر اردو زبان میں آی۔ٹی اور کمپوٹر کی ٹیکنیکل معلومات کی کمی! یا یوں کہنے میں بھی حرج نہیں کہ اس اہم ترین موضوع پر مواد کی غیر موجودگی کو مد نظر رکھتے ہوے حال ہی میں ہم نے آن لاین اردو سروس کا آغاز کیا ہے جہاں آپ کو کمپوٹر اور آی۔ٹی کے بارے میں نہ صرف بنیادی معلومات میسر ہوں گی بلکہ جدید ترین ٹیکنالوجیز سے ترجیح بنیاد پر اپ ڈیٹ رکھا جاے گا۔ آپ کی آراء اور تعاون اس پروجیکٹ کو کامیاب بنانے میں ہمارے لیے مدد گار ثابت ہوں گے۔